ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

اسلام آباد والے ہمارے کسی نوٹس پر کان ہی نہیں دھرتے، سندھ ہائیکورٹ شدید برہم

datetime 30  مئی‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ اسلام آباد والے ہمارے کسی نوٹس پر کان ہی نہیں دھرتے۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی تو وزارت پیٹرولیم کی جانب سے

جواب جمع نہ کرانے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد سے جواب مانگنا ہمارے لیے تو بڑا مسئلہ بن گیا ہے، اسلام آباد والے سندھ ہائیکورٹ کے کسی نوٹس پر کان ہی نہیں دھرتے، پہلے بھی ایک درخواست پر جواب مانگتے رہے نہیں دیا، سیکرٹری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے پھر جواب جمع کرایا گیا، کیا سیکرٹری پیٹرولیم کو طلب کریں؟۔عدالت نے سماعت ملتوی کرنے کی سرکاری وکیل کی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے سرکاری وکیل سے کہا کہ پہلے وزرات پیٹرولیم سے معلوم کرکے بتائیں جواب کیوں جمع نہیں کرایا۔ عدالت نے وزارت پٹرولیم، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے، یکم جون کو پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…