ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

فیصل آباد کے شہری نے دنیا کا طویل ترین قرآن پاک لکھ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا، جانتے ہیں لمبائی اور کل وزن کتنا ہے؟

datetime 30  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے شہری نے دنیا کا طویل ترین قرآن پاک لکھ کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ شہری نے ایک سال کی مسلسل محنت کے بعد 3125 فٹ لمبا قرآن پاک لکھا۔

فیصل آباد کے علاقہ سیٹلائٹ ٹائون کے رہائشی پیر امتیاز حیدر نے ایک سال کی مسلسل محنت کے بعد تین ہزار 125 فٹ لمبا دنیا کا طویل ترین قرآن پاک کا نسخہ تحریر کیا ہے۔کتاب الہی کو لکھنے کیلئے 4 مختلف رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ قرآن کریم کو محفوظ رکھنے کیلئے لوہے اسے کے رولر پر فولڈ کیا گیا ہے۔ قرآن مجید کا وزن 150کلو گرام ہے جس کو ڈسٹرکٹ بار میں زیارت کیلئے رکھا گیا جہاں دیکھنے کے لئے شہریوں کا تانتا بندھا رہا۔پیر امتیاز حیدر کہتے ہیں قرآن پاک کو لکھنے کا مقصد ناصرف وطن عزیز کا نام پوری دنیا میں روشن کرنا ہے بلکہ امت مسلمہ کو بھی اللہ کے کلام پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا درس دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قرآن پاک کی تیاری سے انہیں روحانی تسکین بھی حاصل ہوتی ہے۔اس سے قبل 51 فٹ لمبا قرآن پاک تیار کر کے پیر امتیاز حیدر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بھی بن چکے ہیں اور پرامید ہیں کہ عالمی ریکارڈ کی کتاب اس طویل ترین قرآن کریم کو اپنے ریکارڈ کا حصہ بنانے کی سعادت بھی حاصل کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…