جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

جنون بینڈ نے 15 سال بعد اپنا نیا گیت’ ’چھولے آسمان‘‘ ریلیز کردیا

datetime 30  مئی‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) معروف صوفی راک بینڈ جنون نے 15 سال بعد یکجا ہونے کے بعد پہلا گیت ’چھولے آسمان‘ ریلیز کردیا۔90 کی دہائی کے بین الاقوامی شہرت یافتہ بینڈ جنون نے کچھ روز قبل ایک بار پھر مل کر تہلکہ مچانے کا اعلان کیا تھا اور انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اْن کا یہ گانا کرکٹ کی

مناسبت سے بنایا جائے گا جس طرح 23 سال قبل ورلڈ کپ کے لیے مشہور زمانہ گیت ’ہے جذبہ جنون‘ بنایا تھا۔ماضی کے اس مشہور بینڈ کے اعلان کے بعد دنیا بھر میں موجود اْن کے مداحوں کو علی عظمت، سلمان احمد اور برائن کو ایک ساتھ دیکھنے کا بے صبری سے انتظار تھا اور اب یہ انتظار بھی اختتام کو پہنچ گیا۔ریلیز کردہ گیت ’چھولے آسمان‘ میں تینوں فنکاروں کو اپنے روایتی انداز میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس گیت کو پاکستان کے انتہائی خوبصورت مقام پر نہ صرف فلمایا گیا ہے بلکہ اس میں پاکستان میں بسنے والی تمام قوموں کو بھی دکھانے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے اور ساتھ ہی اقلیتوں کے بھی دکھایا گیا ہے۔دو منٹ 59 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں بچوں اور بزرگوں سمیت کرکٹ کے دیگر متوالوں کو بھی پاکستان کرکٹ ٹیم سے محبت کرتے دیکھا جاسکتا ہے اس گیت میں خصوصی طور پر خواجہ سراؤں کو بھی اپنی ٹیم کے لیے جذبات کا اظہار کرتے دکھایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…