بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

حرمین شریفین کی حرمت یا سلامتی کو کوئی خطرہ درپیش ہوا تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گا، پاکستان نے مقدس سرزمین کے بھرپور دفاع کا اعلان کردیا

datetime 29  مئی‬‮  2019 |

جدہ (این این آئی)پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت یا سلامتی کو کوئی خطرہ درپیش ہوا تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ بدھ کو او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیرخارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف سے خصوصی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے

او آئی سی کے چودہویں سربراہ اجلاس کی میزبانی پر،سعودی وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پرتپاک خیر مقدم پر اپنے سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا امن و استحکام،اس مقدس سر زمین کے امن و استحکام سے منسلک ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ حرمین شریفین کی حرمت یا سلامتی کو کوئی خطرہ درپیش ہوا تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان نے پاکستانیوں کے دلوں میں گہرے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہاکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 قیدیوں کی رہائی کے اعلان نے عوام کے دل جیت لئے۔وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے گذارش کی کہ ان قیدیوں کی جلد رہائی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پلوامہ واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے مصالحانہ کردار کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ او آئی سی میں ہندوستان کی شمولیت کسی بھی حیثیت میں قابلِ قبول نہیں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کے لیے حج کوٹے کو دو لاکھ تک بڑھانے پر بھی سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے

اپنے سعودی ہم منصب کو سعودی عرب میں مقیم ورک فورس اور طلباء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے لئے خصوصی توجہ کی درخواست کی۔سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے جلد حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…