ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار 33 سالہ ارجن کپور اور 44 سالہ اداکارہ ملائیکا اروڑا کے درمیان محبت کی باتیں گزشتہ ایک سال سے جاری ہیں اور خبریں تھیں کہ وہ رواں برس تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں سامنے آنے کے بعد اگرچہ دونوں نے ماضی میں بھی ڈھکے چھپے الفاظ میں ایک دوسرے سے محبت کا اعتراف کیا تھا۔
تاہم اب پہلی بار دونوں کو سرعام ایک ساتھ دیکھا گیا جب کہ ارجن کپور نے بھی پہلی بار کھل کر اداکارہ سے تعلقات کا اعتراف کرلیا۔فلم فیئر کو دیے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران ارجن کپور نے اعتراف کیا کہ ان کے اور اداکارہ کے درمیان تعلقات ہیں اور اب چوں کہ وہ سب کے سامنے بھی ملنے لگے ہیں تو وہ مستقبل میں تعلقات کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے سب کو بتائیں گے۔ارجن کپور کا کہنا تھا کہ انہوں نے کافی عرصے تک اپنے تعلقات کو خفیہ رکھا، تاہم میڈیا نے ان کے تعلقات کا احترام کیا اور ان کے حوالے سے اچھی خبریں شائع کیں جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب وہ اپنے تعلقات کو سب کے سامنے لائیں گے۔ارجن کپور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں فوری طور پر شادی کرنے کی جلدی نہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ ان سے گھر پر بھی یہی سوال کیا جاتا ہے کہ وہ شادی کب کر رہے ہیں؟ارجن کپور کے مطابق ابھی وہ محض 33 برس کے ہوئے ہیں اور ابھی تک ان کے پاس تنہا عمر گزارنے کا وقت ہے۔بولی وڈ اداکار کے مطابق انہیں اپنی شادی کی خبر چھپانے کی ضرورت نہیں ہے وہ جب بھی ایسا کوئی فیصلہ کریں گے سب کو آگاہ کریں گے۔