لاہور(نیوزڈیسک)ایٹمی دھماکے کرنے کا اصل کریڈٹ کس کو جاتاہے؟وہ کون 2اہم شخصیات تھیں جنہوں نے دھماکے کرنے کی شدید مخالفت کی؟معروف صحافی عارف نظامی کے چونکا دینے والے انکشافات، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ مجیل الرحمان شامی اور احمد علی خان ایٹمی دھماکے کرنے کے شدید مخالف تھے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے علاوہ ایٹم بم کا کریڈٹ کسی بھی سائنسدان کا نہیں بلکہ نوازشریف کا ہے، انہوں نے کہا کہ ان دھماکوں کا کریڈٹ ضیاء الحق کو بھی جاتاہے کہ انہوں نے امریکہ سے صاف جھوٹ بول دیا اورایٹمی پروگرام
جاری رکھاجبکہ میاں نواز شریف کو دھماکے کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت آرمی چیف جنرل جہانگیرکرامت تھے اورحکومت اور فوج ایک پیج پرتھے، ایٹمی دھماکے کرنے کے علاوہ نوازشریف کے پاس کوئی دوسراراستہ نہیں تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جب نوازشریف نے اس مسئلے پر تبادلہ خیال کے لئے صحافیوں کا اجلاس بلایا تو دو صحافیوں نے جن میں احمد علی خان اور مجیب الرحمان شامی شامل تھے دھماکے کرنے کی شدید مخالف کی تھی جس پر مجید نظامی مرحوم نے نوازشریف کو انتباہ کیا کہ ”اگر آپ نے ایٹمی دھماکہ نہ کیا تو آپ کا دھماکہ ہوجائے گا“۔