اسلام آباد /کراچی (این این آئی) مون سون سیزن میں تاخیر کے باعث پاکستان اور بھارت میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ مون سون سیزن میں تاخیر کی وجہ سے گرمی کی شدید لہر آنیکا خدشہ ہے جو کئی ہفتے تک جاری رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور حیدر آباد گرمی کی لہر سے شدید متاثر ہوں گے جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرم علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ
ہورہا ہے جب کہ شمالی حصوں میں موسم پہلے کی طرح نمدار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بعض اضلاع بدین، سجاول، سانگھڑ، ٹھٹھہ، عمر کوٹ اور تھرپارکر 30 مئی تک بدستور معتدل خشک سالی کا شکار رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ او گرد و نواح میں مطلع صاف اور خشک ہے، کم سیکم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سبی میں 46، تربت میں 45، لسبیلہ میں 44 اور نوکنڈی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔