منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے، ڈالر کی ایک اور قلابازی، قیمت میں پھربڑا اضافہ،سونا بھی مہنگا ہوگیا

datetime 28  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس35600،35500،35400،35300،35200،35100اور35000 کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید98ارب22کروڑروپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت21.62فیصدزائد

جبکہ72.78فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ،بینکنگ، فوڈز،توانائی اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 35703پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیا۔فروخت کے دباؤ اورپرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 34898پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم اتارچڑھاؤکا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس748.09پوائنٹس کمی سے34949.28 پوائنٹس پر بندہوا۔ منگل کو مجموعی طور پر327کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے70کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،238کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 98ارب22کروڑ1لاکھ53ہزار344روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر70کھرب86ارب40کروڑ44لاکھ89ہزار400روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر15کروڑ22لاکھ98ہزار30 شیئرز کاکاروبارہوا،جوپیر کی نسبت2کروڑ70لاکھ76ہزار610شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت276.00روپے اضافے سے5980.00 روپے اور

نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت251.00روپے اضافے سے7340.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت324.50روپے کمی سے6180.00روپے اورانڈس موٹرزکے حصص کی قیمت60.10روپے کمی سے1141.90روپے ہوگئی۔منگل کوفوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں 1کروڑ20لاکھ32ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت88پیسے کمی سے16.82روپے اوربینک آف پنجاب کی

سرگرمیاں 1کروڑ3لاکھ56ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت37پیسے کمی سے11.08روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس442.98پوائنٹس کمی سے16601.94پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1618.82پوائنٹس کمی سے55997.90پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس345.53پوائنٹس کمی سے25578.90پوائنٹس پربندہوا۔ جبکہ ملکی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو ایک بار پھرپاکستانی روپے کے مقابلے میں

امریکی ڈالر کی قدرمیں اضافے کا رجحان دیکھا گیامنگل کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں 1.20روپے اور قیمت فروخت1.40روپے کااضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں 1.20روپے اور قیمت فروخت1.40روپے کااضافہ

ریکارڈ کیاگیا۔جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید149.30روپے سے بڑھ کر150.50روپے اورقیمت فروخت149.60روپے سے بڑھ کر151.00روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید148.50روپے سے بڑھ کر149.00روپے اورقیمت فروخت149.50روپے سے بڑھ کر150.00روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خرید میں استحکام اور

قیمت فروخت میں 50پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں استحکام اورقیمت فروخت میں 1.50روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید164.00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت167.80روپے سے بڑھ کر168.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید186.50روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت190.00روپے سے بڑھ کر191.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 20پیسے اور

یواے ای درہم کی قیمت میں بھی20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید39.00روپے سے گھٹ کر38.80روپے اورقیمت فروخت39.70روپے سے گھٹ کر39.50روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید40.00روپے سے گھٹ کر39.80روپے اورقیمت فروخت40.70روپے سے گھٹ کر40.50روپے ہوگئی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.30روپے اور قیمت فروخت22.80روپے پر

مستحکم رہی۔علاوہ ازیں بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا300روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1285ڈالرسے گھٹ کر1284ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 257روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت69700روپے سے بڑھ کر70000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت59757روپے سے بڑھ کر60014روپے ہوگئی۔منگل کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…