اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)مسلم کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف زیادہ دیر جیل میں نہیں رہ سکتے جلد عوام کے درمیان ہوں گے،نواز شریف پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں نواز شریف سیاسی قیدی کے طور پرکوٹ لکھپت جیل میں بیٹھے ہیں،نیب اور نیازی گٹھ جوڑ زیادہ دیر نہیں چلے گا، سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے کیسز زیادہ دیر نہیں چلتے،ساری مسلم لیگ کو جیلوں میں ڈال دیں پھر بھی آپ نا اہل اور نالائق رہیں گے۔
ان خیالات کا اظہار منگل کو مسلم لیگ (ن)اسلام آباد کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی تقریب سے چیئر مین مسلم لیگ (ن)راجہ ظفر الحق، ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اور نگزیب اور سابق وزیر طارق فضل چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مسلم لیگ ن کے مرکزی چیئرمین راجہ ظفرالحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مریم اورنگزیب پڑھی لکھی اور دلیر خاتون ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مریم اورنگزیب نے ثابت کیا کہ ان کی سلیکشن بہترین تھی،مریم اورنگزیب ایک ہی کافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولا علی کا فرمان ہے کفر کا نظام قائم رہتا ہے ظلم کا نظام نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ظلم صرف نواز شریف سے نہیں کیا گیا زیادتی پاکستان کی عوام سے کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب میاں صاحب سنٹرل ایشیا کے دورے پر تھے بھارت نے دھماکے کیے تو میاں صاحب نے ادھر ہی فیصلہ کر لیا کہ دھماکے کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جس ملک کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں اس پر حملہ کرنے کی کوئی جرات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے پانچوں مستقل ارکان کے پاس ایٹمی طاقت ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت ایٹمی طاقت کے ساتھ یو این میں مستقل نمائندگی کی خواہش رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی چاہتا ہے کہ وہ مستقل ممبر بنائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پر ایٹمی دھماکوں کے بعد پابندیاں لگیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے خصوصی نمائندے کے طور پر سعودی عرب بھیجا۔انہوں نے کہاکہ سعودی شاہ نے کہا تھا کہ پاکستان کے دھماکوں کے بعد اسلامی دنیا کی قدر بڑھی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے بعد ایران گیا اور خاتمی سے ملاقات کی۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا آپ کو اقتصادی بندیوں کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا قوم اور مسلمان امت پر احسان ہے جو ناقابل فراموش ہے۔انہوں نے کہاکہ میری خواہش تھی کہ یہ تقریب سرکاری سطح پر بھی منائی جاتی۔انہوں نے کہاکہ یہ کسی ایک پارٹی نہیں پاکستان کی فتح تھی۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف زیادہ دیر اندر نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہاکہ آج نواز شریف باہر ہوتے تو
سعودی ایران کشمکش ختم ہو چکی ہوتی۔مریم اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محمد نواز شریف نے 1998 میں پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے معاشی طور پر بھی ملک کو مستحکم کیا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے 11000 میگاواٹ بجلی دی اور سڑکوں کا جال بچھایا۔انہوں نے کہاکہ آج ہماری بدقسمتی ہے کہ نواز شریف آج کوٹ لکھپت میں بیٹھا ہے۔انہوں نے کہاکہ نالائق اعظم نے عوام کو ایک کلو سبزی کیلئے لائن میں کھڑا کر دیا۔انہوں نے کہاکہ
نالائق اعظم نے 9 ماہ میں ترقی کی شرح آدھی کر دی۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے منصوبوں کو نالائق اعظم نے نظر لگا دی۔انہوں نے کہاکہ جب عوام کا ووٹ چوری ہوتا ہے تو ملک میں اندھیرے آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ووٹ کو عزت ملے تو ملک ترقی کرتا ہے، روشنیاں آتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پچھلے 9 ماہ میں 5 ہزار ارب قرضہ لیا۔انہوں نے کہاکہ 70 سالہ تاریخ میں کسی نے اتنا قرضہ نہیں لیا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے ملک کی چابی آئی ایم ایف کے حوالے نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ
ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ آئی ایم ایف عوام کا بجٹ بنا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف پر ایک روپے کی کریشن کا نظام تک نہ لگ سکا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف سیاسی قیدی بن کر کوٹ لکھپت جیل میں بیٹھا ہے۔انہوں نے کہاکہ بہت جلد نوازشریف واپس آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ نیب اور نیازی گٹھ جوڑ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔انہوں نے کہاکہ سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے کیسز زیادہ دیر نہیں چلتے۔ انہوں نے کہاکہ ساری مسلم لیگ کو جیلوں میں ڈال دیں پھر بھی آپ نا اہل اور نالائق رہیں گی
طارق فضل چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے افسوس ہے کہ محسن پاکستان نواز شریف پابند سلاسل ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اس نسل کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جنہوں نے ایٹمی پروگرام کی بناید رکھی پھانسی دی گئی۔انہوں نے کہاکہ جس نے دھماکے کیے اسے پابند سلاسل کر دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک بڑا لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہاکہ مرکزی سطح پر تنظیم سازی کی گئی اسلام آباد کی تنظیم ہمیشہ صوبائی تنظیم رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بہت جل اسلام آباد کے ونگز کیلئے آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔