اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی راناقاسم نون کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج،واپڈا حکام کے مطابق رکن قومی اسمبلی رانا قاسم کے ڈیرے میں بجلی کے 5 غیر قانونی پول اور 25 کے وی اے کا غیر قانونی ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کرکے چلائی جا رہی تھی۔رانا قاسم کا ڈیرہ 1 ایکٹر اراضی پر مشتمل ہے جس میں 5 غیر قانونی بجلی کے پول بھی لگے ہوئے تھے۔
ایس ڈی او میپکو ڈویژن سکندر آباد عارف راجا کی جانب سے 3 ماہ قبل تھانہ صدر میں رانا قاسم نون کے خلاف بجلی چوری کرنے کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی جس پر انکوائری جاری تھی۔واضح رہے حکومت نے بجلی چوری روکنے کے لیے ملک بھر میں مہم شروع کررکھی ہے ۔ بہترین کارکردگی پر حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان نے وزیر توانائی عمر ایوب کو شاباش بھی دی تھی ۔