ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر نیب   ٹیم کی نواز شریف سے جیل میں تفتیش،کیا سوال کئے گئے اور کیا جواب ملے؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

datetime 27  مئی‬‮  2019 |

لاہور (آن لائن) سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر نیب کی ٹیم نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی ہے۔ نیب کی 4 رکنی ٹیم سابق وزیراعظم نواز شریف سے سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال کے بارے میں تفتیش کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچی، نیب ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹرحمادحسن نیازی اور ڈپٹی ڈائریکٹرانویسٹی گیشن عبدالماجد سمیت 2 نیب اہلکار شامل تھے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم سے سرکاری گاڑیوں سے متعلق تفتیش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے سوال کیا کہ بلٹ پروف گاڑیاں کب اور کیسے، کتنی رقم سے خریدی گئیں، کیا آپ کو معلوم تھا کہ خریداری میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں، نواز شریف نے کہا کہ تین بار وزیر اعظم رہا، قوم کی خدمت کی، ملک کو لوڈشیڈنگ کے اندھیروں سے نکالا اور ایٹمی قوت بنایا آج تک جو بھی کیا ملک و قوم کے مفاد میں کیا۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے سوال کیا کہ آپ پر الزام ہے کہ آپ نے بلٹ پروف گاڑیوں کو اپنے ذاتی استعمال میں لا کر قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ہے، سابق وزیراعظم نے کہا کہ الزام لگانے والے تو کوئی بھی الزام لگا دیتے ہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر بھی نکال دیتے ہیں، قوم کے ایک ایک روپے کی حفاظت کی ہے موٹروے بنائی پاکستان کی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا کوئی غلط کام کرنے کا سوچا بھی نہیں۔نیب ٹیم نے نواز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر لگنے والے الزام کی حقیقت تک پہنچنا ہے جو بھی آپ کا جواب ہے وہ آپ ہمیں بتا دیں تاکہ قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھا سکیں، نواز شریف نے کہا کہ جب سے جیل میں ہوں مجھے اپنی صحت کی فکر بھی لاحق ہے لیکن پاکستان کی فکر سب سے زیادہ ہے، مجھے اطلاعات مل رہی ہیں کہ عوام کو ریلیف کی تلاش ہے لیکن حکمران ریلیف دینے کی بجائے الزامات لگا رہے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق جرمنی سے 33 بلٹ پروف گاڑیاں غیر قانونی خریدی گئیں، بلٹ پروف گاڑیاں سارک کانفرنس 2016 کے مہمانوں کیلئے تھیں تاہم گاڑیاں نواز شریف اور مریم نواز نے استعمال کیں جب کہ 33 میں سے 20 گاڑیاں نواز شریف نے اپنے قافلے میں شامل کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…