اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

حکومت ایک اور بڑی مشکل میں،بجٹ کی منظوری ناممکن ہوگئی،بڑی اتحادی جماعت نے بجٹ منظوری کے وقت حکومت کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا

datetime 27  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) حکومت کو ایک اور مشکل درپیش آگئی، اختر جان مینگل نے بجٹ منظوری کے وقت حکومت کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت ہمارے چھ مطالبات پر 10 ماہ میں عملدرآمد نہ کرسکی،ہم نے چھ نکات دیئے تھے اس پر کمیٹی بھی نہ بن سکی۔انہوں نے کہاکہ ہم مفت میں حکومت کا بخار لیں اور وہ ہمیں جھنڈی دکھاتے رہیں، ایسا نہیں ہوسکتا۔اختر مینگل نے کہاکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے حکومت وعدہ پورا کرے گی تو ہم بھی

ساتھ دینگے۔اختر مینگل نے کہاکہ حکومت نے چھ میں سے دو نکات پر بھی عمل نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ صرف ایک کمیٹی کے قیام پر 10 ماہ بعد بات کررہے ہیں وہ بھی حتمی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک حکومت ہمارا مطالبہ نہیں مانتی، ہم بھی حکومت کا مزید ساتھ نہیں دینگے۔انہوں نے کہاکہ بجٹ سے زیادہ ضروری ہمارے 6 نکات ہیں، حکومت عمل نہیں کرے گی تو ہم بھی حکومت کا ساتھ نہیں دینگے۔انہوں نے کہاکہ اسپیکر، ڈپٹی سپیکر، وزیراعظم اور صدر کے ووٹ دیئے، اس سے زیادہ کیا کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…