مکہ مکرمہ (این این آئی)مکہ مکرمہ کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران لوٹ مار اور شہریوں کو بلیک میل کرنے میں ملوث ایک گروہ کو حراست میں لیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مکہ کی پولیس کے ترجمان میجر محمد بن عبدالوھاب الغامدی نے بتایا کہ پولیس نے لوٹ مار اور بلیک میلنگ کے الزام میں
شام سے تعلق رکھنے والے تین افراد پر مشتمل گروہ کو حراست میں لیا ہے۔ تینوں ملزمان کو تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ دو ملزمان کی عمریں 30 اور ایک کی 40 سال ہے۔ان ملزمان پر شہریوں کو بلیک میل کرنے اور ان سے نقدی اور دیگر سامان کی لوٹ مار کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔