ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

محسن داوڑ ، علی وزیر کیخلاف غداری کا مقدمہ،بڑاقدم اٹھا لیا گیا

datetime 27  مئی‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے پشتون تحفظ موومنٹ کے محسن داوڑ اور علی وزیر کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ محسن داوڑ اورعلی وزیر کی قیادت میں تخریبی گروہ نے شمالی وزیر ستان کے شہر دتہ خیل میں واقع خر قمر چیک پو سٹ پر حملہ کیا۔حملے کا مقصد مشتبہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو رہا کروانے کیلئے دبا ئوڈالنا تھا۔محسن داوڑ اور علی وزیر اپنے ساتھیوں کو چیک پوسٹوں پر موجود جوانوں کے خلاف اکسانے کا مجرم ہے۔اس نے ساتھیوں کے ہمراہ میرانشاہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور چیک پوسٹوں پر موجود جوانوں کے خلاف نعرے بازی کی۔گروہ کی فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکارشدید زخمی ہوئے ۔محسن داوڑ اور علی وزیر پشتون تحفظ موومنٹ کے پلیٹ فارم سے غداری کا مرتکب ہوئے ہیں۔یہ عناصر پاکستان سے محبت کرنے والے پشتون عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پاکستان کی افواج نے بیشمار قربانیوں کے بعد وزیرستان میں امن قائم کیا ہے جو پاکستان مخالف ممالک کو ناقابل قبول ہے۔ جس بنا ء پرپشتون تحفظ موومنت بنائی گئی اور سوچی سمجھی سازش کے تحت اسے پروان چڑھایا گیا ہے اب وقت آ گیا ہے کہ اس کے مذموم عزائم کا قلع قمع کیا جائے۔جو لوگ قومی دھارے میں نہ آئیں ان سے سختی سے نمٹا جائے۔پاکستان سے محبت اور وفا کے لئے پشتون عوام کی صحیح معنوں میں راہنمائی کی جائے ۔محسن داوڑ، علی وزیر اور پشتو ن تحفظ موومنٹ رہنما ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر کے انہیں قرارواقعی سزا دی جائے۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…