ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ٹی ایم پر پابندی کیلئے،رہنماؤں محسن داوڑ، علی وزیر اور منظور پشتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کیلئے بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 26  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت (آج) پیر کو ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق (آج)پیر کو کرینگے، یہ درخواست کرنل (ر) جاوید اقبال کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، دفاع، قانون و انصاف، پیمرا اور پی ٹی اے کے علاوہ منظور پشتین، محسن داوڑ اور علی وزیر کوبھی فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف

اختیار کیا گیا کہ پی ٹی ایم رہنماؤں محسن داوڑ، علی وزیر اور منظور پشتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دیا جائے۔ پی ٹی ایم رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں اس لیے پابندی لگائی جائے۔ پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں پر ذمہ داری کا تعین کیا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ پیمرا پی ٹی ایم کی کوریج کے حوالے سے اپنے قوانین پر عمل درآمد نہیں کر سکا، اس لیے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر پی ٹی ایم کی کوریج پر بھی مکمل پابندی عائد کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…