اسلام آباد(این این آئی) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے راشد نصراللہ نامی ٹویٹر صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہی نہیں مسلمانوں کو تحقیق اور جدید علوم سے محرومیت کی ترغیب دی جائے۔ گزشتہ روز ٹویٹر صارف نے ٹویٹ میں کہا کہ چاند دیکھ کر روزہ اور عید کرنا ہمارے نبی ؐ کا حکم ہے،ہم دنیا کی سائنس اور ٹیکنالوجی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ فواد چوہدری
نے جواب دیا کہ اسی طرح کے دلائل پرنٹنگ پریس کو دو سو سال ممنوع قرار دینے کیلئے دئیے گئے، ٹرین کے سفر اور لاؤڈ اسپیکر کو حرام قرار دینے کے لئے بھی ایسے ہی دلائل دیے گئے، رسول اللہ کا فرمان ہے مسلمان قوم العلم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ممکن ہی نہیں مسلمانوں کو تحقیق اور جدید علوم سے محرومیت کی ترغیب دی جائے، مجھے یہ سازش لگتی ہے۔