اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پشاور ریپڈ بس منصوبہ کب مکمل ہوگا؟ ترجمان پراجیکٹ نے تازہ ترین پیشرفت سے متعلق آگاہ کردیا

datetime 26  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن )پشاور ریپڈ بس منصوبے کے 27کلو میٹر روٹس ، ٹکٹ بوتھ بس سٹاپوںپر امن وامان کی صورتحال ، مسافروں کی دیکھ بھال اور سیکورٹی کے پیش نظر 250کلو ز سرکٹ خفیہ کیمروں کی تنصیب کاکام مکمل ہو گیا ہے ۔

مین کاریڈور پر تنصیب کے بعد اب ائیر پورٹ روڈ اور کوہاٹ روڈ پر کیمروں کی تنصیب کی جا رہی ہیں بس سٹاپوں پر ٹکٹ بوتھ کی تعمیر کاکام بھی مکمل ہو گیا ہے جبکہ رمضان المبارک کے بعد ریسکیو 1122کو چار سٹیشنوں پر ریسکیو آپریشن کی مشقوں کی اجازت دیدی جائیگی ۔اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ۔ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں ۔ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے‘ ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…