ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

اگر زندہ رہا تو دوبارہ موٹر سائیکل نہیں چلاؤں گا : جارج کلونی

datetime 26  مئی‬‮  2019 |

روم (این این آئی)ہولی وڈ اداکار اور فلم ساز جارج  کلونی گزشتہ سال اٹلی میں ایک ٹریفک حادثے میں اس بری طرح زخمی ہوئے تھے کہ وہ آج بھی اس کے بارے میں سوچ کر خوف زدہ ہوجاتے ہیں۔ہولی وڈ رپورٹر سے بات کرتے ہوئے جارج کلونی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اگر ہمیں 9 زندگیاں ملتیں تو میں نے وہ ساری اس ایک لمحے میں جی لی تھیں، اس حادثے کے بعد میں نے موٹرسائیکل چلانا چھوڑ دی۔

جارج کلونی نے مزید بتایا کہ میں تیز رفتار موٹرسائیکل ہر تھا جب ایک گاڑی سے ٹکرایا، میری ہیلمٹ دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگئی تھی، یہ حادثہ بہت بھیانک تھا۔آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کے مطابق انہیں اس وقت ایسا محسوس ہوا تھا جیسے اس حادثے میں ان کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی کیوں کہ ان کا سر گاڑی کے سامنے لگے شیشے سے ٹکرایا تھا۔اس موقع پر جارج کلونی کے ہمراہ پروڈیوسر گرینٹ ہیزلی بھی موجود تھے جو گزشتہ سال حادثے کے وقت سب سے پہلے جارج کلونی کے پاس پہنچے تھے۔گرینٹ نے اس حادثے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جارج زخمی حالت میں میرے ساتھ تھے جب میں سڑک پر ایمبیولنس کا انتظار کررہا تھا، اس دوران میں نے خود سے کہا اگر جارج زندہ بچ گئے تو میں کبھی موٹر سائیکل نہیں چلاؤں گا۔جبکہ اداکار نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ گرینٹ کے ساتھ 40 سال تک موٹرسائیکل چلانے کے بعد اب ہم دونوں نے ہی موٹر سائیکل چلانا چھوڑ دی۔خیال رہے کہ یہ حادثہ گزشتہ سال جولائی میں ہوا تھا، جب جارج کلونی 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے موٹر سائیکل چلا رہے تھے، اس دوران ایک گاڑی ان کے سامنے آگئی جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…