بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

چیئرمین نیب کے حوالے سے ویڈیو پر مولانا فضل الرحمن کا شدیدردعمل،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 25  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے ویڈیو دیکھ کر افسوس ہوا، وقت نے ثابت کر دیا ہے نیب چلنے والا ادارہ نہیں۔ ہفتہ کو جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مو لانا فضل الرحمن نے کہا کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے ویڈیو دیکھ  کر افسوس ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں احتساب کا عمل ہے نیب کے ادارے کے طور پر اپنے احتساب کے عمل کو کھو چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پہلے ہی  دن سے نیب کا ادارہ آمر کے ذہن کی تخلیق ہے اس ادارے۔انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کے خلاف احتساب کے رویوں کے خلاف نہیں انتقام کے رویوں کے ساتھ ہمیشہ فعال رہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جس ملک میں متوازی عدالتی نظام ہو گا وہاں انصاف کا حصول مشکل ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ملک کے اندر پہلے سے تفتیشی ادارے یا احتسابی نظام موجود ہیں تو پھر مستقل احتسابی آدارہ لانا آمرانہ ذہن کے مقاصد کی تکمیل تو کرسکتا ہے لیکن جمہوری ماحول میں جمہوریت کو فروغ دینا یا ملکی معیشت کو فروغ دینا نہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک سیاست بھی کمزور ہوتی جارہی اور معشیت بھی کمزور ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب نے کیسیاسی انتقام کے نتیجے میں طرز عمل سیاست کو متاثر کیا اور پیسے کی گردش کو روک دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب کے طرز احتساب سیملک کی سیاست کے ساتھ اور معشیت  بھی ڈوب جائے  گی نیب بالکل ناکام ہو چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب اپنے مقاصد میں ناکام ہو چکا ہے  منجمند کر دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں بھی مستقل احتساب کمیشن قائم کیا گیا تھا جب اپنے لوگ شکنجے میں آئے تو اختیارات کم کر دیے گے پھر چیئرمین استعفیٰ دیدیا تھا،کے پی کے پی ٹی آئی کی حکومت احتساب کا ادارہ ہی ختم کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہاں پر جب آج یہ لوگ شکنجے میں آنے لگ گئے نیب کے تیور بتلا رہے تھے اب ان کے لوگ شکنجے میں آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ ان لوگوں نے نیب  کا جو حشر نشرپر دکھ ہوا۔وقت نے ثابت کر دیا ہے نیب چلنے والا ادارہ نہیں

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…