جمعرات‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2026 

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی بہتری کا تسلسل جاری،ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی،سونابھی مزید 700روپے سستا 

datetime 25  مئی‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی بہتری کا تسلسل جاری ہے ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں مزید1.00روپے اورقیمت فروخت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 1.00روپے اور قیمت فروخت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید151.00روپے سے گھٹ کر150.00روپے اورقیمت فروخت151.50روپے سے گھٹ کر151.00روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خرید میں 2.30روپے اور قیمت فروخت میں 1.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 1.50روپے اورقیمت فروخت میں 1.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید166.30روپے سے گھٹ کر164.00روپے اورقیمت فروخت169.50روپے سے گھٹ کر168.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید188.50روپے سے گھٹ کر187.00روپے اورقیمت فروخت192.00روپے سے گھٹ کر191.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 60پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں 40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید39.70روپے سے گھٹ کر39.10روپے اورقیمت فروخت40.30روپے سے گھٹ کر39.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید40.60روپے سے گھٹ کر40.20روپے اورقیمت فروخت41.20روپے سے گھٹ کر40.80روپے ہوگئی۔ہفتہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.30روپے اور قیمت فروخت22.80روپے پرمستحکم رہی۔بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالرکااضافہ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید700روپے سستاہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1280ڈالرسے بڑھ کر1283ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 600روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت70400روپے سے گھٹ کر69700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت60357روپے سے گھٹ کر59757روپے ہوگئی۔ہفتہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…