منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیئرمین نیب کو فوری طور پر ہٹایاگیا تو پھر کیا ہوگا؟ وزیراعظم عمران خان کو اب کیا کرنا چاہئے؟معروف آئینی ماہر وسیم سجاد اور خالد انور نے  تجاویز پیش کردیں 

datetime 25  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) معروف آئینی ماہر وسیم سجاد اور خالد انور نے چیئرمین نیب کو فوری طور پر ہٹانے کی مخالفت کردی۔اپنے بیانات میں معروف قانون دان وسیم سجاد اور خالد انور نے کہا کہ معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔وسیم سجاد نے کہا کہ وزیراعظم کو تحقیقات کا حکم دینا چاہئے، جسٹس (ر) جاوید اقبال کا طویل اور بے داغ عدالتی کیریئر ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو تحقیقات کا حکم دینا چاہئے،چیئرمین نیب سے کام نہ کرنے کا مطالبہ درست نہیں۔انہوں نے کہاکہ وسیم سجاد نے کہا کہ

تحقیقات کیلئے ایسی اعلیٰ سطح کی ٹیم ہونی چاہیے جس پر کسی کو شک نہ ہو، حکومت چاہے تو اس معاملے میں جوڈیشل انکوائری بھی ہوسکتی ہے۔معروف قانون دان خالد انور نے کہا کہ چیئرمین نیب عہدہ چھوڑ دیتے ہیں تو ان کی جگہ نئے چیئرمین کا تقرر مشکل کام ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ازخود تحقیقات شروع کیں تو اس پر الزام آئیگا کہ وہ چیئرمین نیب کو ہٹانا چاہتی ہے۔خالد انور نے کہا کہ چیئرمین نیب کی اس معاملہ میں کردار کشی ہو رہی ہے وہ خود بھی چاہیں گے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات ہوں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…