ہفتہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2026 

مریم اورنگزیب نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما ملک محمد احمد خان کے بیان سے اظہار لاتعلقی کردیا،میڈیا سے بڑی اپیل کردی

datetime 25  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ملک محمد احمد خان کے بیان سے اظہار لاتعلقی کااعلان کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک محمد احمد خان کا چیئرمین نیب کے استعفیٰ کا مطالبہ اور مقدمہ درج کرنے کا اعلان

اِن کی ذاتی رائے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک محمد احمد خان کی رائے پارٹی موقف نہیں ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی چیئرمین نیب سے متعلق واضح پارٹی موقف بیان کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب کے واقعہ سے متعلق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جو سارے معاملے کی تحقیق کرے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کا باضابطہ موقف پارٹی صدر اورقائد حزب اختلاف شہباز شریف بیان کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی صدر کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب پارٹی پالیسی کے بیان کے مجاز قرار دئیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میڈیا سے گزارش ہے کہ پارٹی موقف کے حوالے سے اس وضاحت کو ملحوظ رکھاجائے اس موقف کے علاوہ کسی رائے کی صورت میں پارٹی کی سطح پر تصدیق کی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…