بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

جسٹس (ر) جاوید اقبال اخلاقی طور پر زخمی ہوگئے،چیئرمین نیب کو خاتون نے پھنسانے کی کوشش کی، اعتزاز احسن  نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 24  مئی‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن)پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما و بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کو خاتون نے ٹریپ کرنے کی کوشش جس میں چیئرمین نیب اخلاقی طور پر زخمی ہو گئے۔ اگر چیئرمین نیب کو دھمکیاں دی گئی ہیں تو وہ بتائیں کہ کس نے انہیں دھمکیاں دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بیرسٹر اعتزاز احسن نے لاہور میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کے بارے میں کچھ ثابت نہیں ہو گا ان کے بارے میں

کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خاتون نے چیئرمین نیب کو پھنسانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں جسٹس (ر) جاوید اقبال اخلاقی طور پر زخمی ہو گئے۔ چیئرمین نیب نے میڈیا کو ایڈریس کیا جس میں چیئرمین نیب نے کہا کہ حکومت گرانا نہیں  چاہتے حالانکہ چیئرمین نیب کا کیا کام کہ وہ جانبدار ہو کر حکومت سنبھالیں۔ اعتزاز احسن نے کہاکہ چیئرمین نیب بتائیں کہ آخر ان کو کون دھمکیاں دے رہا ہے عوام، سیاستدان و بزنس کمیونٹی کو بدعنوان کہنا درست نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…