لاہور( این این آئی)معروف اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کو زوال نہیں آ سکتا ، عید الفطر پر میری فلم ’’پیشی گجراں دی ‘‘نمائش ہو رہی ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ یہ فلم ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کرے گی ۔ ایک انٹر ویو میں حیدر سلطان نے کہا کہ پنجابی فلموں میں وقتی طو رپر تعطل آیا ہے جو جلد دور ہو
جائے گا ۔ منصوبہ بندی کی جارہی ہے کہ سال میں کم از کم ایک درجن پنجابی فلمیں بننی چاہئیں جس سے اسے عروج ملے گا۔ انہوں نے کہا شدید خواہش ہے کہ میرے والد سلطان راہی مرحوم جیسا دور واپس آ جائے جس سے ہزاروں ہنر مندوں کو روزگار بھی ملے گا ۔ جو بھی پنجابی فلموں کیلئے جدوجہد کرے گامیں اس کے کندھے سے کندھا ملا کر چلوں گا ۔