ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

فلم’ ’چھلاوا‘‘ عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی

datetime 24  مئی‬‮  2019 |

لندن (این این آئی)معروف اداکار اظفر رحمان نے پاکستان کے بعد اب بین الاقوامی ہدایت کاروں اور دیگر زبانوں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ میں مستقبل میں دیگر ممالک کے ہدایت کاروں کے ساتھ اور مختلف زبانوں میں کام کرنا پسند کروں گا کیوں کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح کے کام کسی بھی اداکار کے لیے چیلنج سے کم نہیں ہوتے، اداکار کو آگے بڑھ کر پرفارمنس ایسی دینی چاہیے کہ شائقین اداکار کا دوسرا رخ بھی دیکھ سکیں۔

اظفر رحمان نے یہ بھی کہا کہ مجھے یہ لگتا ہے کہ میں پاکستان کے لیے کافی کام اور کئی کردار ادا کر چکا ہوں میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ پاکستانی شائقین یہ چاہتے ہیں کہ میں اپنے پرانے کرداروں سے باہر نکل کر فن کے نئے گوشے دکھا سکوں۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ موجودہ دور اب ڈیجیٹل میڈیا کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔واضح رہے کہ اظفر رحمان ان دونوں مہوش کے ہمراہ برطانیہ میں اپنی آنے والی فلم’ ’چھلاوا‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، یہ فلم عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…