اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کے مبارکباد کے پیغام پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا حیرت انگیز ردعمل، جوابی پیغام جاری کر دیا

datetime 23  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے بی جے پی کی بھارتی انتخابات میں کامیابی پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن ترقی اور خوشحالی کیلئے مودی سے مل کر کا م کر نے کا منتظر ہوں۔جمعرات کوٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے بھارت میں ہونے والے انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن ترقی اور خوشحالی کیلئے مودی سے مل کر کا م کر نے کا منتظر ہوں۔ جس کے جواب میں نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، واضح رہے کہ انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں اپنی برتری دیکھتے ہوئے نریندر مودی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سب ساتھ مل کر ایک مضبوط بھارت بنائیں گے، ہم ساتھ مل کر ترقی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک مرتبہ پھر سے جیت گیا ہے۔خیال رہے کہ بھارتی انتخابات کے کچھ نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اب تک کے سرکاری نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کو 294 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جبکہ اپوزیشن جماعت کانگریس 50 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لوک سبھا انتخابات میں کامیابی پر عالمی رہنماؤں نے انہیں نیک خواہشات اور مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں متاثر کن جیت پر مبارک ہو میرے دوست نریندر مودی، انتخابات کے نتائج دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت پر آپ کی بہترین قیادت کی تصدیق کرتے ہیں۔انہوں نے نریندر مودی کو بہترین کام کرنے پر سراہتے ہوئے کہا کہ ہم مل کر اسرائیل اور بھارت کے درمیان عظیم دوستی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

ٹوئٹر پر انہوں نے یہ ٹویٹ بھارت میں بولے جانے والی ہندی زبان میں بھی کی۔روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے بھی نریندر مودی کو جیت پر مبارک باد دی اور باہمی تعلقات کے لیے مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ اس عہدے پر آپ ہمارے لوگوں کے درمیان صدیوں پرانی دوستی اور روس اور بھارت کے درمیان ترقی کے لیے شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے۔چینی صدر شی جن پنگ نے نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارک باد دی۔نئی دہلی میں چینی سفارت خانے کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو دیئے جانے والے خط میں شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ قومی جمہوری اتحاد کو 17ویں لوک سبھا انتخابات جیتنے پر میں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت اہم پڑوسی ہونے کے، چین اور بھارت 2 ترقی پذیر ممالک اور عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشت ہیں، حالیہ سالوں میں چین،بھارت تعلقات میں دونوں جانب سے کوششوں کے بعد بہتری سامنے آئی ہے۔انہوں نے اپنے خط میں نریندر مودی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ‘ترقی کے لیے چین-بھارت تعلقات کی بہت زیادہ اہمیت ہے، باہمی تعلقات کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہوں گا تاکہ باہمی سیاسی تعاون اور شراکت داری کو فروغ مل سکے۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ٹوئٹر پر بھارتی وزیر اعظم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام سے بھاری مینڈیٹ حاصل کرنے پر مبارک ہو، افغانستان کے عوام اور حکومت دونوں جمہوری ممالک خطے میں امن اور استحکام کے لیے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…