ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

روپے کے مقابلے میں ڈالرز کی واپسی کا سفر جاری،قیمت میں مزید کمی، جمع کرنے والے پریشانی کا شکار، سونامزید سستاہوگیا

datetime 23  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 45پیسے اورقیمت فروخت میں 35پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 20 اور قیمت فروخت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 45پیسے اورقیمت فروخت میں 35پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید151.90روپے سے گھٹ کر151.45روپے اور قیمت فروخت 152.30روپے سے گھٹ کر151.95روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 20پیسے اور قیمت فروخت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید152.00روپے سے گھٹ کر151.80روپے اورقیمت فروخت153.00روپے سے گھٹ کر152.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں 1.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 1.50روپے اورقیمت فروخت میں 2.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید167.50روپے سے گھٹ کر166.00روپے اورقیمت فروخت170.50روپے سے گھٹ کر169.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید190.00روپے سے گھٹ کر188.50روپے اورقیمت فروخت193.50روپے سے گھٹ کر191.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 20پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت خریدمیں 20پیسے اور قیمت فروخت میں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید40.00روپے سے گھٹ کر39.80روپے اورقیمت فروخت40.60روپے سے گھٹ کر40.40روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.00روپے سے گھٹ کر40.80روپے اورقیمت فروخت41.50روپے سے گھٹ کر41.40روپے ہوگئی۔

جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.30روپے اور قیمت فروخت22.80روپے پرمستحکم رہی۔بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1ڈالرکااضافہ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید400روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1274ڈالرسے بڑھ کر1275ڈالرہوگئی۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 343روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت71300روپے سے گھٹ کر70900روپے اور دس گرام سونے کی قیمت61128روپے سے گھٹ کر60785روپے ہوگئی۔جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…