سرینگر(این این آئی)بھارتی فوجیوں نے مجاہد کمانڈر ذاکر مو سیٰ کوڈاڈسرہ ترال میں ایک جھڑپ کے دوران شہید دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مجاہد کمانڈر ذاکر موسیٰ کو جمعرات کی رات محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں نے شہید کردیا۔ ان کی شہادت کی خبر کے فوراْ بعد علاقے میں بھارت مخالف مظاہرے پھوٹ
پڑے اور مظاہرین کو تتر بتر کرنے کے لیے بھارتی فوجیوں نے پیلٹ گنز اور اشک آور گیس کا استعمال کیا۔قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ کی سروسزبھی معطل کر دیں۔واضح رہے کہ شہید ذاکر موسیٰ معروف کمانڈر برہان مظفر وانی کے قریبی ساتھی تھے اور انہوں نے ان کے ساتھ مل کر بھارتی فوجیوں کے خلاف کئی معرکوں میں حصہ لیاتھا۔