یہ ہے پی ٹی آئی کا مثالی صوبہ خیبر پختونخوا۔۔۔!!! خاتون کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنیوالا ڈی سی ہر ی پورآفس کاگریڈ 12 کا ملازم جیل سےرہا ہوتےہی گریڈ 16 میں اسسٹنٹ تعنیات، نوٹیفکیشن بھی جاری

23  مئی‬‮  2019

ہری پور(آ ن لائن)خاتون کو تصویروں کے زریعے سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے کے جرم میں سائبر کرائم ایکٹ میں سزا یافتہ ڈپٹی کمشنر دفتر کا کمپیوٹر آپریٹر سزا پوری ہونے کے بعد جیل سے رہا ڈپٹی کمشنر کے پرنسل سیکرٹری قاضی سعید نے غیر قانونی طور پردفتر میں ملازمت سے برطرف شخص کو دوبارہ ملازمت پر بحال کرکے گریڈ سولا میں اسسٹنٹ تعینات کر کے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

ڈپٹی کمشنر دفتر میں تعینات دیگر خواتین میں تشویش کی لہر دوڑگئی۔ مذکورہ کمپیوٹر آپریٹر کو دو سال قبل ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر کے پرنسپل سیکرٹری قاضی سعید نامی شخص کی ایماء پر برطرف گریڈ بارہ کے ملازم کو دوبارہ گریڈ سولہ کی ملازمت پر تعینات کر دیا گیا ۔شہریوں کےسنجیدہ حلقوں نے نو تعینات ڈپٹی کمشنر کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے ساتھ غیر قانونی طریقے سے سائبر کرائم ایکٹ میں سزایافتہ گریڈ بارہ کے برطرف ملازم کوگریڈ سولہ میں تعینات کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کے ساتھ زمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ ہری پور ڈپٹی کمشنر ہری پور دفتر میں کمپیوٹر آپریٹر کی پوسٹ پر تعینات محمد منیر پر خاتون نے حراسگی سمیت سائبر کرائم ایکٹ کامقدمہ درج کررکھا تھا ۔عدالت نے مذکورہ کمپویٹر آپریٹر کو ملازمت سے برطرف کر کے ساتھ دو سال کے لیے جیل روانہ کر دیا تھا۔ ملزم سزا پوری ہونے کے بعد جیل سے رہا ہوگیا ہے ۔حیرت انگیز طور پر ڈپٹی کمشنر دفتر میں ہی موجود ڈی سی کے پرسنل سیکرٹری قاضی سعید نامی شخص نے گریڈ بارہ کے برطرف ملازم محمد منیر کو ایک مرتبہ پھر سے گریڈ سولہ میں تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے اے سی کا پی اے بنا دیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر میں تعینات دیگر مرد خواتین ملازمین میں شدید تشویش کی لہر دوڑگئی ہے ۔باوثوق زرائع نے بتایا ہے کہ قاضی سعید نامی شخص اخپل بادشاہی قائم کر رکھی ہے۔ نو تعینات ڈپٹی کمشنر عارف اللہ کی آنکھوںمیں دھول جھونک کر سیاسیوں کی آشیر باد سے مستقل ملازمین کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سنجیدہ حلقوں ،شہریوں نے چیف سیکرٹری کمشنر ہزارہ ڈپٹی کمشنر ہری پورسے معاملہ کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے کے ساتھ محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…