پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

بچیوں کیساتھ زیادتی کرنیوالوں کو رات کے اندھیرے میں کال کوٹھری کی بجائے چوک میں پھانسی پر لٹکایا جائے،علی محمد خان جذباتی، فرشتہ کے گھر جاپہنچے

datetime 23  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل بچی فرشتہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لیے پہنچ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کو مفادات کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہئے۔پولیس اصلاحات کی طرف جا رہی ہے جس سے حالات بہتر ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید  کہنا تھا کہ فرشتہ کے قاتلوں سے متعلق اللہ تعالیٰ ہم سے پوچھے گا۔ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اس قاتل تک پہنچیں۔جو گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں انہیں بھی دیکھا جائے کیا یہ واقعی مجرم ہیں۔ ڈی این اے رپورٹ آنے تک کچھ نہیں کہا جا سکتا۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ زینب کے واقعے پر جو میں نے بات کہی تھی ایک بار پھر وہی کہوں گا کہ حکومت اس سلسلے میں قانون میں ترمیم لائے اور ایسے مجرموں کو شریعت کے مطابق سزا دی جائے جب تک ان کو چوکوں اور چوہرائوں پر پھانسی نہیں دی جائے گی تب تک ایسے واقعات میں کمی نہیں آئے گی۔بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو رات کے اندھیرے میں کال کوٹھری کی بجائے چوک میں پھانسی پر لٹکایا جائے۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جب تک قاتل نہیں ملتا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔جب تک ہم قرآن پاک سے نزدیک نہیں ہوں گے تب تک ایسے واقعات ہوں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے دس سالہ بچی فرشتہ کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ اعلٰی پولیس افسران کی سرزنش، ڈی ایس پی معطل، ایس پی کو اوایس ڈی بنادیا گیا۔ غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو بروقت گرفتار نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعظم عمران خان نے دس سالہ بچی فرشتہ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے اعلٰی پولیس افسران کی سخت سرزنش کی ہے۔ وزیر اعظم کے نوٹس پر ڈی ایس پی عابد کومعطلی جبکہ ایس پی عمرخان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ وزیر اعظم نے غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کی تاخیر سے گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…