ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ٹک ٹاک پر سرگرم مشہور سوشل میڈیا اسٹار دن دیہاڑے قتل

datetime 23  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اور جم ٹرینر کو دن دیہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے نجف گڑھ کے رہائشی 27 سالہ جم ٹرینر اور سوشل میڈیا اسٹار موہت مور کو 3 نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے قتل کردیا۔ موہت مور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر بہت زیادہ سرگرم تھا اور ٹک ٹاک پر اس کے 5 لاکھ سے زیادہ فالوورز تھے۔پولیس کے مطابق قتل کے روز موہت فوٹوکاپی کی

دکان پر بیٹھا ہوا تھا جب فائرنگ کرکے اسے قتل کردیاگیا، موہت کو 7 گولیاں ماری گئیں اوروہ موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس قتل کے پیچھے کا مقصد تلاش کررہی ہے جب کہ اس حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ کہیں اس قتل کے پیچھے کسی گینگ کا تو ہاتھ نہیں۔ اس کیعلاوہ موہت کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر موجود تمام کمنٹس اور فون ریکارڈز کو چیک کیاجارہاہے جس سے معلوم ہوسکے کہ کہیں اس کی سوشل میڈیا پر کسی کے ساتھ دشمنی تو نہیں تھی۔ایک پولیس والے نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پربتایا کہ موہت کے گینگ وار گروہ کے ساتھ رابطے کے حوالے سیبھی تفتیش کی جارہی ہے جب کہ ڈپٹی پولیس کمشنرانتو الفانسو کاکہنا ہے کہ موہت کا ابھی تک کسی گینگ کے ساتھ کوئی رابطہ سامنے نہیں آیا اور نہ ہی موہت کے خلاف کوئی مجرمانہ مقدمات ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق موہت کو قتل کرنے والے تین میں سے دو افراد نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے جب کہ تیسرے شخص کا چہرہ ڈھکا ہوا نہیں تھا۔ پولیس نے تینوں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…