لاہور(این این آئی)اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ میری کوشش ہو گی کہ عید الفطر پر پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامے میں معمول سے ہٹ کر پرفارمنس دو ں اور اس کیلئے پیشگی سوچ بچار کر رہی ہوں ،رمضان المبارک میں روزے رکھنے کے ساتھ عبادت پر بھی خصوصی توجہ مرکوز ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ سب مسلمانوں کی عبادتوں کو قبولیت عطا کرے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مہک نور نے کہا کہ عید الفطر پر اسٹیج ڈراموں میں پرفارمنس کیلئے مختلف پروڈیوسرز کی جانب سے رابطے
کئے گئے ہیں تاہم کس پروڈیوسر سے معاہدہ کرنا ہے اس کیلئے مشاورت کر رہی ہوں ۔ اداکارہ نے کہا کہ میں امسال عید الفطر پر اپنے پرستاروں کو غیر معمولی پرفارمنس کا تحفہ دینا چاہتی ہوں اور اس کیلئے پیشگی سوچ بچا ر کر رہی ہوں ۔ مہک نور نے کہا کہ میری صاحب ثروت شخصیات سے میڈیا کی وساطت سے اپیل ہے کہ مستحق افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے ان کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں اور اس کیلئے عید کے دن کا انتظار کئے بغیر انہیں پہلے رقم کی ادائیگی کر دی جائے ۔