ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

حرا اور مانی عید ٹیلی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

datetime 22  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کی کامیاب اداکار جوڑی حرا اور مانی بہت جلد پھر سے ایک ساتھ اسکرین پر کام کرتے نظر آئیں گے۔یہ دونوں ایک ٹیلی فلم میں کام کررہے ہیں جو عید پر ریلیز ہوگی۔ ٹیلی فلم کی ہدایت کارہ ارم بنت شاہد نے بتایا کہ ٹیلی فلم کی کہانی نہایت دلچسپ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فلم میں حرا عینی نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہے جبکہ مانی بدر کا کردار نبھا رہے ہیں، یہ دونوں ایک دوسرے کو بیحد پسند کرتے ہیں۔اس فلم سے متعلق حرا مانی کا کہنا تھا کہ میں ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھارہی ہوں جو بہت پرجوش ہے، میں نے رومانوی کردار تو کافی ادا کرلیے لیکن اب مجھے کامیڈی کردار ادا کرنا ہے اور مجھے یہ پسند بھی ہے، میرا کردار مانی کے کردار کو بہت پریشان کرے گا اور ایسا ہی میں اصل زندگی میں بھی کرتی ہوں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ میرا خیال ہے عید پر نشر ہونے والی ٹیلی فلمز کی کہانیاں ایسی ہونی چاہیے جسے دیکھ کر لوگ محظوظ ہوں، اسکرپٹ بھی بیحد انٹرٹیننگ ہے لیکن میں ابھی زیادہ کچھ نہیں بتاسکتی۔ارم نے اس متعلق کہا کہ وہ ابھی کچھ زیادہ نہیں بتاسکتی اور نہ ہی فلم کا نام بتائیں گی، البتہ انہوں نے کہا کہ فلم کی کاسٹ بیحد دلچسپ ہے۔فلم میں محمود اسلم ’’بابو‘‘ بن رہے ہیں، بہروز سبزواری’’سلطان‘‘ کا کردار نبھائیں گے، عاصمہ عباس’’شبانا‘‘ بنیں گی۔اس ٹیلی فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان پر مبنی ہے جس میں شبانا دو مردوں کو محبت کے جال میں پھنساتی ہیں۔کہانی سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اس عید پر عاصمہ عباس مداحوں کو خوب ہنسانے کی تیاری کررہی ہیں۔یاد رہے کہ حرا اور مانی آخری مرتبہ ایک ساتھ ہم ٹی وی کے ڈرامے ’’یقین کا سفر‘‘ میں ساتھ کام کرتے نظر آئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…