جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

کانز فیسٹیول : خواجہ سراؤں کی زندگی پر مبنی پاکستانی فلم ’’رانی‘‘ کی نمائش

datetime 22  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)فرانس کے شہر کانز میں جاری فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے میں پاکستانی خواجہ سراؤں کی زندگی پر بننے والی مختصر دورانیے کی فلم ’رانی‘ کی 20 سے 25 مئی تک نمائش جاری ہے۔فلم کی کہانی کراچی کی سڑکوں پر کھلونے فروخت کرنے والے

ایک خواجہ سرا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو بھیک مانگنے اور جسم فروشی کے بجائے کھلونے بیچ کر باعزت طریقے سے روزگار کمانے کو ترجیح دیتا ہے۔ساتھ ہی ساتھ وہ ایک لاوارث بچے کو گود لے کر اْس کی پرورش بھی کرتا ہے اور اْسے معاشرے کے لیے اچھی مثال بنا کر پیش کرتا ہے۔فلم کا مرکزی کردار ’رانی‘ پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل اور اداکارہ کامی سڈ نے نبھایا ہے۔ فلم کے ہدایتکار پاکستانی نڑاد امریکی حماد رضوی ہیں جبکہ یہ فلم گرے سکیل پروڈکشن ہاؤس کی پیشکش ہے۔خواجہ سرا ماڈل اور اداکارہ کامی سڈ نے اپنی فلم ’رانی‘ کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ‘میں اپنے جذبات کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔کامی سڈ ماڈلنگ اور اداکاری کے ساتھ ساتھ ایک سماجی کارکن بھی ہیں۔ وہ اپنے ادارے’’سب رنگ‘‘ کے زریعے خواجہ سراؤں کو بااختیار بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہیں۔کامی نے بتایا کہ حال ہی میں پاکستان میں فلم’’رانی‘‘ کی نمائش کی گئی جسے خواجہ سرا کمیونٹی کے لوگوں نے بھی دیکھا اور اسے بے حد سراہا گیا۔مختصر دورانیے کی پاکستانی فلم ’رانی‘ کو کئی بین الاقوامی ایوارڈز دیے جا چکے ہیں جن میں لاس اینجلس ایشین پیسیفک فلم فیسٹیول کا سپیشل جیوری ایوارڈ اور سان لوئی اوبسپو انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا بہترین نیریٹو شارٹ ایوارڈ بھی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…