دوشنبے(این این آئی)روسی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کے سربراہ الیگزانڈر بورٹنیکوف نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کے شمالی سرحدی علاقوں میں عسکریت پسندوں نے جمع ہونا شروع کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے یہ بیان تاجکستان کے دورے کے آغاز پر دیا۔ایک بیان میں
انہوں نے بتایا کہ پانچ ہزار کے قریب داعش کے جنگجو وسطی ایشیائی ممالک کی سرحدوں پر مختلف گروپوں کی صورت میں جمع ہو چکے ہیں۔ بورٹنیکوف کے مطابق یہ عسکریت پسند وہ ہیں، جو شام میں جنگی کارروائیوں میں حصہ لے چکے ہیں۔ اس تناظر میں روس نے وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ سرحدی نگرانی کو سخت کر دیا ہے۔