ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری، امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں ایک بار پھر بڑا اضافہ،تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

datetime 21  مئی‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے،منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں مزید1.25روپے اورقیمت فروخت میں 75پیسے اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت خریدمیں 2.00روپے اور قیمت فروخت میں 2.60روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس سے ڈالرکی قیمت نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ

اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 1.25روپے اورقیمت فروخت میں 75پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید150.50روپے سے بڑھ کر151.75روپے اور قیمت فروخت 151.50روپے سے بڑھ کر152.25روپے کی نئی بلندترین سطح پربندہوئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 2.00روپے اور قیمت فروخت میں 2.60روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید150.00روپے سے بڑھ کر152.00روپے اورقیمت فروخت150.90روپے سے بڑھ کر153.50روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔یوروکی قیمت خریدمیں استحکام اورقیمت فروخت میں 50پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 50پیسے اورقیمت فروخت میں 1.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید167.00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت169.50روپے سے بڑھ کر170.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید190.50روپے سے بڑھ کر191.00روپے اورقیمت فروخت193.00روپے سے بڑھ کر194.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق

سعودی ریال کی قیمت میں 20پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت میں 10پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید40.10روپے سے بڑھ کر40.30روپے اورقیمت فروخت40.60روپے سے بڑھ کر40.80روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید40.90روپے سے بڑھ کر41.00روپے اورقیمت فروخت41.40روپے سے بڑھ کر41.50روپے ہوگئی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں 20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.00روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت22.60روپے سے بڑھ کر22.80روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…