منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،سرمایہ کارمیدان میں آگئے، مالیت میں بڑااضافہ،متعدد نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں

datetime 21  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعدتیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی33300اور33400کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 40ارب21کروڑروپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت7.22فیصدکم جبکہ59.02فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں

پاکستانی روپے کی بے قدری، فروخت کے دباؤاور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغازمنفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس32852پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،توانائی،کیمیکلز، سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر33544پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم اتارچڑھاؤکے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس191.56پوائنٹس اضافے سے 33442.10 پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طور پر327کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے193کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،115کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 40ارب21کروڑ77لاکھ66ہزار953روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر68کھرب76 ارب36 کروڑ68لاکھ13ہزار849روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر15کروڑ35 لاکھ26ہزار600شیئرزکاکاروبارہوا،

جوپیر کی نسبت1کروڑ19لاکھ58ہزار900شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت48.39روپے اضافے سے2139.99 روپے اورماڑی پیٹرولیم کے حصص کی قیمت33.37روپے اضافے سے984.79روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت159.15روپے کمی سے7038.85روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت54.50روپے

کمی سے1227.50روپے ہوگئی۔منگل کویونٹی فوڈز لمیٹڈکی سرگرمیاں 1کروڑ94لاکھ86ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت73پیسے اضافے سے10.12روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں 1کروڑ5لاکھ57ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت59پیسے کمی سے14.44روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس128.49پوائنٹس اضافے سے15881.02پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1133.11پوائنٹس اضافے سے53192.46پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس145.15پوائنٹس اضافے سے24817.39پوائنٹس پربندہوا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…