بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

موجود صورتحال میں ڈالر خریدنا ملک سے بے وفائی اورگنا ہ ہے،مفتی تقی عثمانی

datetime 21  مئی‬‮  2019 |

کراچی ( آن لائن)مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں نفع کمانے کیلئے ڈالر خریدنا ملک کیساتھ بے وفائی اور ذخیرہ اندوزی کی بنا پر گناہ ہے۔ایک بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں نفع کمانے کے لیے ڈالر خریدنا ملک کے ساتھ بے وفائی اور ذخیرہ اندوزی کی بنا پر گناہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ہونے پر یہ کام شرعا ًگناہ ہے جس پرروایت میں لعنت آئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اپنے

گھٹتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کی وجہ سے شدید معاشی دوچار ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) سے ڈیل ہونے کے بعد ملک میں ایک ڈالر کی قیمت 180 تک پہنچنے کی افواہوں کے بعد صرف چند دنوں میں ڈالر کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔ اس وقت اوپن مارکیٹ میں ڈالر 152 روپے تک پہنچ گیا ہے۔روپے کی بے قدری کی ایک بنیادی وجہ لوگوں کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کو بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…