کراچی(آن لائن) انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ 36 پیسے مہنگا ہو کر 151 روپے پر پہنچ گیا ،جس سے بیرونی قرضوں میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔مارکیٹ میں منگل کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کے ریٹ میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا جو 4 کاروباری روز کے دوران 9 روپے 60 پیسے
بڑھا ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 36 پیسے مہنگا ہوا ہے ‘جس کے بعد 151 روپے پر پہنچ گیا ۔تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، حکومت کو مزید بد حالی سے بچنے کیلئے مستحکم معاشی پالیسیاں اپنانے کی ضرورت ہے۔