بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

اگر شہبازشریف قائد حزب اختلاف نہ ہوتے تومیری رائے یہی ہوتی کہ ”اس ملک سے بھاگ جاؤ“کیونکہ۔۔!   شاہد خاقان عباسی  نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 20  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم عوامی مسائل پر بات کرنے کے لیے مشترکہ حزب اختلاف چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے لے کر ہر وزیر جھوٹ بولتا ہے،ہم سب کے ساتھ مل کر ملک کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ عید کے بعد پارلیمان کے اندر اورپارلیمان کے باہر احتجاج کریں گے، شہباز شریف جلد واپس آجائیں گے مریم نواز کا سیاست میں اور پارٹی کے اندر اپنا کردار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (اّئی ایم ایف)

کی شرائط عوام کے سامنے رکھنی چاہیئے کیونکہ اس پر شکوک پائے جاتے ہیں حکومت نے ایک چیز کو ٹھیک کرنے کی خاطر سب تباہ کردیا کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ معاشی حالات اتنے خراب ہوجائیں گے،انہوں نے خبردار کیا کہ پالیسی ریٹ ابھی اور اوپر جائے گا،قومی احتساب بیورو(نیب) سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نیب میں پیش ہوئے اگر شہبازشریف قائد حزب اختلاف نہ ہوتے تومیری رائے یہی ہوتی کہ اس ملک سے بھاگ جاؤ کیونکہ یہاں انصاف نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…