اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

اہم یورپی ملک میں غیرملکی شہریت کے حامل تمام شہریوں کو بیرون ملک اکاؤنٹ اور اثاثے ظاہر کرنے کا حکم،فارم جاری کردیئے گئے

datetime 20  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلجیم (این این آئی) بلجیم کے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے منی لانڈرنگ کے خلاف اپنی کاروائیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے غیر ملکی شناخت کے حامل شہریوں کو خصوصی نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ اپنے آبائی ملکوں سمیت غیر ممالک میں موجود اپنے اکاؤنٹس اور اثاثے ظاہر کریں اور اگلے ماہ کے اختتام تک بھیجے گئے فارم پر کرکے جمع کروائیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹس میں کہاگیاکہ بیلجئیم میں ہر شہری کیلئے قانوناً سالانہ ٹیکس گوشوارہ بھرنا لازمی ہے چاہے اس کی آمدن ہو یا نہ ہو۔ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ شقیں ٹیکس فارم کا ہمیشہ سے ہی حصہ تھیں لیکن پارلیمانی سیاسی اور عوامی حلقوں کے اصرار اور دنیا بھر میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کی کوششوں کو مربوط انداز میں آگے بڑھانے کیلئے اس سال اس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔اس خصوصی نوٹس کے اجراء کی ایک اہم وجہ جہاں مختلف لیکس کے ذریعے شہریوں کی ٹیکس سے بچا کر چھپائی گئی رقوم کا سامنے آنا ہے وہیں حکومت کے نوٹس میں یہ بات بھی آئی کہ اکثر غیر ملکی اوریجن کے ایسے بیلجئین شہری جن کا بظاہر یہاں کوئی بڑاذریعہ آمدن نہیں، وہ جب یہاں کاروبار کرتے ہیں تو اس کیلئے وہ اپنے آبائی ملک سے رقوم کی منتقلی کو ذریعہ بناتے ہیں۔اس معاملے کے پیش نظراب اس بات پر اب خصوصی توجہ دیجارہی ہے کہ یہ اثاثے جو کہ پہلے کہیں ظاہر نہیں کئے گئے، وہ اچانک کیسے وجود میں آگئے؟ اور یہ کن ذرائع سے بنائے گئے ہیں؟مقامی معاشی حلقوں میں اسے ہنڈی یا حوالے کے ذریعے چھپا کر بھیجے گئے اثاثوں کا ہی حصہ سمجھا جا رہا ہے جس پر حکومت نے پکڑ شروع کردی۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…