ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

اسے کہتے ہیں تبدیلی؟نادرا کے میگا سنٹر کے عملے کا خاتون سے مبینہ ناروا سلوک ،زبردستی باہر نکال دیا

datetime 20  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)نادرا کے میگا سنٹر کے عملے نے خاتون درخواست گزار سے مبینہ ناروا سلوک کرتے ہوئے زبردستی سنٹر سے باہر نکال دیا ، خاتون نے عملے کیخلاف کارروائی کیلئے پولیس کو درخواست جمع کرا دی ، ڈی جی نادرا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر رپورٹ طلب کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ بادامی باغ کی رہائشی خاتون سائرہ اپنے قومی شناختی کارڈ پر درج عمر میں ترمیم کیلئے نادرا کے میگا سنٹر آئی ۔جہاں مبینہ طور پر

عملے کی جانب سے بات نہ سننے پر خاتون نے ناراضی کا اظہار کیا جس پر عملے نے نہ صرف خاتون سے بد سلوکی کی بلکہ اسے زبردستی سنٹر سے بھی باہر نکال دیا ۔ خاتون نے عملے کے خلاف کارروائی کیلئے تھانہ سول لائنز میں تحریری درخواست جمع کرا دی ہے ۔دوسری جانب ڈی جی نادرا لاہور نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انچارج سنٹر کو فوری طلب کر کے معاملے پر آگاہی حاصل کی اور واقعہ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے کر رپورٹ طلب کر لی ۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…