ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

عوام کا تیل اتنا نکل گیا ،ایکسپورٹ بھی ہوسکتا ہے۔۔۔!!! پی ٹی آئی پالیسیوں پرشدید ردعمل

datetime 20  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے قرضوں کا حجم بھی بڑھ گیا ہے اورعوام کا تیل اتنا نکل گیا ہے کہ یہ ایکسپورٹ بھی ہوسکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کے اوپر آنے سے قرضوں کا حجم بھی بڑھ گیا ہے، ایک طرف عمران خان تیل و گریس نکلنے کے دعوے کرتے رہے، دوسری طرف ان کے مشیر کہتے ہیں کہ 20 کروڑ

ڈالر خرچ کر کے بھی کچھ نہیں نکلا لیکن عوام کا تیل اتنا نکل گیا ہے کہ یہ ایکسپورٹ بھی ہو سکتا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے بنتا تھا، اب بجٹ آئی ایم ایف خود بنا رہی ہے، یہ تبدیلی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والا معاہدہ کوئی نیوکلیئرمعاہدہ نہیں اس لیے معاہدہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے، اگر معاہدہ پارلیمنٹ میں نہیں لاتے تو اسکا مطلب پارلیمنٹ کو کچھ نہیں سمجھتے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ معیشت ریاست کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے، معیشت کی خراب صورتحال حکومت کی ناکامی ہے، پڑوسی ملکوں کی معیشت بہتر ہوئی گری نہیں، عمران خان نے معیشت کو ایسی جگہ پہنچا دیا جو سب کیلئے چیلنج ہے، اپوزیشن کے لئے ایک پیج پر ہونے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔خورشید شاہ نے کہا کہ ڈالرکی اڑان ملکی معیشت پر ایک بہت بڑی ضرب ہے، اسد عمر اپنی ناکامی کا اظہار کرچکے ہیں،اپنا لگایا ہوا چیئرمین ایف بی آر بھی خود ہی ہٹایا، ہم حالات کی بہتری کی بات کر رہے ہیں حالات خراب کرنے کی نہیں اورحکومت کو چلانا سیاست دانوں کا کام ہے سلیکٹڈ شخص کا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…