لاہور(این این آئی )نامور اداکارہ صباء حمید نے کہا ہے کہ طویل عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں کام کر رہی ہوں اور میرے کام کو ہمیشہ پسند کیا گیا ہے ، اب نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے جو مستقبل میں ہم سینئرز کی جگہ لے گا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اپنے کیریئر سے لیکر اب تک میں نے اتنے ڈراموں میں کام کیا ہے کہ اب
مجھے ان کی تعداد بھی یاد نہیں ۔ لاہور اور کراچی میں سب سے زیادہ کام کیا اور میری پہچان پی ٹی وی سنٹر لاہور ہے ۔ صباء حمید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے سیاست سے کوئی خاص دلچسپی نہیں ، بس یہی دعا ہوتی ہے جو بھی آئے ملک کیلئے بہتر ہو اور عوام کے حالات کی بہتری کیلئے کام کیا جائے۔