غیبت اور حسد ہر شعبہ زندگی میں موجود ،ان سے بچ کر بہتر طریقے سے زندگی گزاری جا سکتی ہے : بشریٰ انصاری

20  مئی‬‮  2019

لاہور ( این این آئی)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ غیبت اور حسد شوبز سمیت ہر شعبہ زندگی میں موجود ہے اور یہ ایک ایسی بیماری ہے جس سے انسان صرف اور صرف اپنا نقصان کرتا ہے اور اس کے ساتھ گناہ کا مرتکب بھی ہوتا ہے کیونکہ خدا کہتا ہے کہ غیبت کرنے والا ایسا ہے جیسے وہ اپنے بھائی کا گوشت کھا رہا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہمیں غیبت ، حسد اور لالچ جیسی بری عادتوں سے گریز کرنا چاہیے  ان چیزوں سے بچ کر ہم اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزار سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ

خدا کا شکر ہے کہ میں نے اپنے پورے کریئر کے دوران کبھی کسی سے حسد نہیں کی ، بہت ساری اداکارائیں مجھ سے جعلس رہتی ہیں اور مختلف مواقع پر میرے خلاف پراپیگنڈا بھی کرتی ہیں مگر میں ان کی باتوں پر توجہ نہیں دیتی اور ان کیلئے دعا کرتی ہوں کہ خدا انہیں نیکی کی ہدایت دے۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں اس وقت تک شوبز انڈسٹری میں کام کرتی رہوں گی جب تک میرے پرستار مجھے سکرین پر دیکھنا چاہیں گے اور جب سمجھوں گی کہ مجھے اب کام نہیں کرنا چاہیے تو میں بھرا ہوا میلہ چھوڑ کر چلی جائوں گی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…