ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

غریب پس گیا ، عوام رل گئے ، اگر اپوزیشن اب اکٹھے نہیں ہو گی تو کب ہو گی ؟حمزہ شہباز حکومتی کارکردگی پر پھٹ پڑے

datetime 19  مئی‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کو جن نہج پر پہنچا دیا ہے ایسے میں اپوزیشن کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے ،عمران نیازی صاحب اپوزیشن کو گالیاں دینے سے عوام کا پیٹ بھرے گا اور نہ ہی ان کا غصہ ٹھنڈا ہو گا بلکہ آپ کو کارکردگی دکھانا ہو گی یا معافی مانگ کر گھر جائیں ۔

عوام اب آپ کے جھوٹ کا محاسبہ کریں گے اور آپ کو نیب کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے ۔اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے ۔ گیس کی قیمتیں 300فیصد بڑھائی دی ہیں ، عجیب منطق ہے کہ جو گیس زیادہ استعمال کریں گے انہیں سستی جبکہ کم گیس استعمال کرنے والے عوام کو مہنگے داموں فراہم کی جائے گی ، یہ نا اہل لوگ ہیں ۔ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ اپنی تاریخ میں پہلی بار اتنا بے قدر ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ڈالر کی قیمت میں 35فیصد اضافہ ہوا تو عمران نیازی نے کہا کہ مجھے میڈیا سے پتہ چلا لیکن میں گورنر اسٹیٹ بینک سے کہوں گا مجھ سے پوچھا کریں ،ایسا وزیر اعظم ملنا ملک کی بد قسمتی ہے ۔ قوم سے کہا گیا کہ دعا کریں سمندر سے تیل اور گیس کے ذخائر نکل آئیں لیکن پیٹرولیم کے مشیر وزیر اعظم کو بتا رہے ہیں کہ گیس کے ذخائر تلاش کرنے والی کمپنی نے تو کام بند کردیا ہے اور اس پر 14ار ب روپے خرچ ہوئے ،ایسا بے خبر آدمی ہے جسے پتہ ہی نہیں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب پس گیا ہے ، عوام رل گئے ہیں لیکن عمران نیازی جھوٹ بولنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کرتا ، اگر اپوزیشن اب اکٹھے نہیں ہو گی تو کب ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے پروگرام شروع کیا اور اسے ختم بھی کیا ، قرضہ واپس کیا ، گروتھ کو چھ فیصد پر چھوڑ کر گئے لیکن یہ نا اہل کھلاڑی نہیں بلکہ کھلنڈرا ہے جس نے نو مہینے میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور ملک کو بھکاری بنا دیا ہے ۔ خدانخواستہ عمران نیازی خود کشی نہ کرے لیکن اسے کنٹینر پر چڑھ کر بولے گئے جھوٹوں پر معافی مانگنی پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں کوئی شخص اپنی بیمار ماں کے لئے دوا نہیں خرید سکتے کیونکہ ادویات کی قیمتوں میں تین سو فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ملکی معیشت ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہی ہے اگر ہم آج اکٹھے نہیں ہوں گے تو کب ہوں گے ۔ شہباز شریف نے کہا تھاکہ آئیں میثاق معیشت پر بات کریں لیکن نیازی صاحب گالیاں نکالتے تھے ،22کروڑ عوا کا پیٹ ان گالیوں سے نہیں بھرے گا ، اپوزیشن کو گالیاں دینے سے عوام کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوگا بلکہ آپ کو کارکردگی دکھانا ہو گی وگرنہ معافی مانگ گھر جانا ہوگا ، قوم آپ کے جھوٹ کا محاسبہ کریںگے اور آپ کو نیب کے پیچھے چھپنے نہیں دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوتی ہیں وہاں سیاسی باتیں بھی ہوتی ہے ،مہنگائی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ، ہم عوام کی آواز بنیں گے ،اسلام آباد کی ملاقات میں جو باتیں ہو ں گی اس پر نواز شریف اور شہباز شریف سے واپس آ کر مشاورت کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…