ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اندرا گاندھی کی طرح قتل کردیا جائوں گا، اروِند کیجریوال نے خطرے سے آگاہ کر دیا

datetime 19  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروِند کیجریوال نے اپنی زندگی کو لاحق خطرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن اندرا گاندھی کی طرح قتل کردیا جا ئوں گا۔بھارتی اخبار کے مطابق کیجریوال نے کہاکہ اْن کا پرسنل سیکورٹی آفیسر

(پی ایس او) اور دہلی پولیس حکمراں جماعت بی جے پی کو رپورٹ کرتی ہے۔کیجریوال کا کہنا تھا کہ میرے آس پاس جو پولیس نظر آتی ہے، سب حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو رپورٹ دیتی ہے، میرا پرسنل سیکورٹی آفیسر تک بی جے پی کو رپورٹ کرتا ہے، بی جے پی مجھے میرے پرسنل سیکورٹی ا?فیسر سے ہی قتل کرادے گی جیسے اندرا گاندھی کو قتل کرایا گیا تھا، میری زندگی چند منٹوں میں ختم ہوسکتی ہے،دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے ترجمان سورب بھردواج نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے سے اب تک کیجریوال پر کم از کم چھ مرتبہ پولیس کی موجودگی میں حملہ کیا جاچکا ہے اور ان حملوں کے بعد کوئی ایکشن بھی نہیں لیا گیا، ہمیں دہلی کی پولیس پر اعتماد نہیں ہے۔واضح رہے کہ رواں مہینے کے اوائل میں لوگ سبھا انتخابات کے دوران روڈ شو کے موقع پر ایک شخص نے وزیراعلیٰ کیجریوال کی گاڑی پر چڑھ کر اْنہیں تھپڑ رسید کردیا تھا۔یہ پہلا موقع نہیں تھا اس سے پہلے بھی اْن پر کئی مرتبہ ایسے حملے کیے جا چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…