ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کی کرپشن اور رشوت خوری کی نئی تفصیلات جاری

datetime 19  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کرپشن سے متعلق کیس1000میں ان پر بدعنوانی میںملوث ہونے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 1000 کیس میں نیتن یاھو پر 9 کروڑ شیکل کے غیرقانونی فواید

حاصل کرنے کا الزام ہے۔ اس کیس میں وزیراعظم نیتن یاھو میںان کی اہلیہ سارہ نیتن یاھو بھی ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے سابق معاون ارب پتی ارنون ملیچمین، ھداس کلائن، اربن پتی جیمز باکر کوبھی ملوث کیا گیا ہے۔ نیتن یاھو اور ان کی اہلیہ ان شخصیات سے رشوت کے طورپر بیش قیمت صحائف وصول کرتے رہے ہیں۔نیتن یاھو نے ھداس کلائن کے سامنے اپنی بیوی اور خاتون اول کے مطالبات خود پیش کیے تھے۔ سارہ نیتن یاھو نے رات کے ایک بجے بات چیت کی۔ اسی رات سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز انتقال کرگئے تھے۔رپورٹ کے مطابق کلائن نے سارہ نیتن یاھو کیساتھ ہونیوالی بات چیت کے بارے میں عدالت میں گواہی دی۔ دونوں کے درمیان بات چیت 2016ء میں فوجیوں کے قتل کی یاد میں منائی جا رہی تھی۔خیال رہے کہ صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان اہلیہ سابق حکومت کیدور میں رشوت وصول کرنے اور اپنے من پسند افراد کو ٹھیکے دینے سمیت کئی دوسرے الزامات کاسامنا کررہے ہیں۔ ان کیخلاف عدالت میں یہ کیسز 1000، 3000 اور 4000 کے عنوان سے جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…