منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

راولپنڈی میں 22سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے 3پولیس اہلکاروں سمیت 4ملزمان گرفتار

datetime 18  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)راولپنڈی میں 22 سالہ لڑکی کا مبینہ طور پر ریپ کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق روات پولیس نے 22 سالہ لڑکی کی مدعیت میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرکے ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل کو براہ راست مقدمے کی تفتیش کا حکم دے دیا گیا۔مدعیہ نے الزام لگایا کہ اس کے ساتھ پولیس اہلکاروں محمد نصیر، راشد منہاس اور محمد عظیم کے دوست عامر نے ریپ کیا۔

واقعے کے حوالے سے فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق سڑک پر 3 پولیس اہلکاروں نے اپنے دوست کے ساتھ مل لڑکی کا ریپ کیا تھا اور لڑکی سے 30 ہزار روپے نقدی اور سونے کی انگوٹھی بھی چھین لی تھی۔بعد ازاں ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو کمرشل مارکیٹ میں اس کے ہاسٹل کے پاس چھوڑا اور فرار ہو گئے۔سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر) فیصل رانا نے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف درخواست دینے پر تینوں اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے جس کے بعد ڈی ایس پی صدر بیرونی پولیس نے تینوں پولیس اہلکاروں سمیت چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ 22 سالہ لڑکی کے ریپ کا مقدمہ تو درج کر لیا گیا ہے لیکن میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی ریپ کی تصدیق کی جاسکے گی۔مدعیہ کے مطابق وہ کمرشل مارکیٹ کے گرلز ہاسٹل میں رہائش پذیر ہے اور 15 مئی کو اپنے دوست عمیر اعظم کے ساتھ کار نمبر AD154 پر سحری اور سیر و تفریح کرنے نجی ہاوسنگ سوسائٹی گئی تھی جہاں رات 2 بجے ایک کار نمبر ADB332 ان کے پاس آکر رکی، جس میں 4 افراد سوار تھے۔متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ ان چاروں نے اسلحہ کے زور پر لڑکی کو اپنی گاڑی میں بیٹھایا اور ان کے دوست کو وہاں سے بھاگ جانے کو کہا، جس کے بعد چاروں افراد لڑکی کو سڑک کے کنارے لے گئے اور گاڑی میں ان کا ریپ کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کا علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا جبکہ ابتدائی طور پر میڈیکل کرا لیا گیا ہے اور مدعیہ کے جسم پر کاٹنے کے واضح نشانات موجود ہیں تاہم ڈی این اے رپورٹ ملنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ آیا لڑکی کا ریپ ہوا یا

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…