لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرصوبہ بھر میں چینی اور گندم ذخیرہ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔چینی اور گندم ذخیرہ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی 12اضلاع میں کی گئی۔ 10روز میں 1لاکھ60ہزار من ذخیرہ کی گئی چینی برآمد۔ 25لاکھ من ذخیرہ کی گئی
گندم بھی قبضے میں لے لی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گندم اورچینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔صوبے کے عوام کو ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑا جاسکتا۔عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لئے متعلقہ ادارے متحرک رہیں۔